ساہیوال، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، امیدواروں‌کو ڈیڑھ لاکھ جرمانہ

ساہیوال(ایس این این) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور کوڈ آف کنڈیکٹ پر عمل در آمد نہ کر نے کی بنا پر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے 9امیدواروں کو ڈیڑھ لاکھ روپے جر مانہ کر دیا ہے ۔این اے 149تحریک انصاف کے رائے مر تضیٰ اقبال کو چالیس ہزار روپے جر مانہ ،پی پی 198کے آذاد امیدوار آصف علی کو پچاس ہزار روپے جر مانہ ،مسلم لیگ ن کے این اے 149کے محمد طفیل جٹ اور ان کے بھائی محمد حنیف جٹ صوبائی امیدوار کو دس ہزار روپے جر مانہ کیا ہے۔
تحریک انصاف کے این اے 148کے محمد یار ڈھکو اور پی پی 199کے ارشاد کا ٹھیا کو دس ہزار رو پے ،تحریک انصاف کے این اے 147سے نوریز شکور اور پی پی 197کے شیخ محمد چوہان کو دس ہزار روپے جر مانہ کیا گیا ہے ۔یونین کونسلوں کے چئیر مینوں بشارت گیلانی،خورشید گجر دس،دس ہزار روپے جر مانہ ،یونین کونسلوں ساہیوال شہر کے چئیر مینوں ملک محمد یونس گوگا اور ملک فاروق کو 5,5ہزار روپے جر مانہ کی سزا ئیں سنا ئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں