ساہیوال، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ساہیوال (بیورورپورٹ) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتیں نامعلوم ونامزد ملزمان موبائل فون ‘نقدی وطلائی زیورات‘ ڈرل مشین ‘کاراور2موٹرسائیکلیں لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں58/4-Rمیںہو ئی یہاں محمد عباس اڈہ نورشاہ سے گیمبر جارہاتھا کہ راستے میں نامعلوم ملزم نے گن پوائنٹ پر موبائل فون و نقدی وغیرہ کل مالیتی1لاکھ37ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ دیگر وارداتوں پاک ایونیو کالونی میں زبیر وغیرہ 3ملزمان نے ثناء اﷲ کے گھرکی دیوار پھلانگ کر گھر سے موبائل فون اور ڈرل مشین مالیتی20ہزارروپے ‘88-A/6-R میں نامعلوم ملزمان نے عطاء الرحمن کے گھر کے گیراج سے 2موٹرسائیکلیں مالیتی70ہزار روپے ‘ اے جی آفس کے باہر نامعلوم ملزمان نے عمران حیدر کی کار نمبری4501/LE مالیتی 5لاکھ روپے اور قصبہ نورشاہ میں نامعلوم ملزمان نے شکیل احمد کے گھرکے تالے توڑ کر نقدی وطلائی زیورات کل مالیتی6لاکھ85ہزارروپے چراکرلے گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں