عمران خان نے تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار کو دھکا دے ڈالا

کرک(ایس این این )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کرک میں جلسے کے دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 34 کے امیدوار شاہد خٹک کو بری طرح کہنی مار کر دھکیل دیا۔آج عمران خان کرک میں جلسے کے لیے اسٹیج پر چڑھے تو تحریک انصاف کے این اے 34 سے امیدوار شاہد خٹک بھی ان کے ساتھ موجود تھے.شاہد خٹک نے عمران خان نے آگے نکلنے کی کوشش کی لیکن چیئرمین تحریک انصاف نے اسٹیج پر اچانک شاہد خٹک کو کہنی مار کردھکیل دیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کے پارٹی کارکنوں پر غصے اور انہیں دھکا دینے کی ویڈیوز منظر عام پر آ چکی ہیں۔

مزید اس ویڈیو میں دیکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں