ڈی پی ایس چیچہ وطنی کی طالبہ کی میٹرک میں دوسری پوزیشن

ساہیوال(ایس. این. این) ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج چیچہ وطنی کی ہونہار اور ذہین طالبہ جویریہ نےساہیوال بورڈ کے جماعت دہم 2018ء کے سالانہ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ساہیوال بورڈ میں گرلز میں 1083 نمبرلے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کی بورڈ میں شاندار کامیابیوں کی روایت کو برقرار رکھا. سکول کے وائس پرنسپل مدثر رضوان اور پرنسپل بریگیڈئیر (ر) نے جویریہ کی کامیابی پر اسے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے اور اس اعزاز کو طالبہ اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں