ساہیوال بورڈ نے میٹرک کی پوزیشن کا اعلان کر دیا

ساہیوال (ایس این این ) ساہیوال بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے میٹرک سالانہ 2018 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا. پریس کانفرنس کے دوران پہلی تین پوزیشن کا اعلان کیا گیا .پہلی پوزیشن ڈی پی ایس اوکاڑہ کے طالب علم محمد احسن حنیف نے 1091 نمبر لیکر حاصل کی. جبکہ دوسری پوزیشن 1086 نمبر حاصل کر کے شفیع المحسن ایجوکیٹر کالج عارف والا نے حاصل کی جبکہ بیکن ہاؤس عارف والا کی آمنہ نعمان 1085 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں