میٹرنٹی ہسپتال ساہیوال کی ماہ جون 2018 کی کارکردگی

ساہیوال (ایس این این )ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال میں جون کے مہینے میں 1961حاملہ عورتوں اور 2032نوزائیدہ بچوں کا علاج کیا گیا جن میں وہ مریض بھی شامل ہیں جنہیں دوسرے شہروں کے ہسپتالوں سے کیسز بگڑنے پر ریفر کیا گیا جبکہ اس دوران 34نارمل اور 80سی سیکشن کے ذریعے ڈیلوریز بھی کی گئیں – ہسپتال میں 24گھنٹے زچہ و بچہ کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس کے لئے عملہ 3شفٹوں دن،شام اور رات میں کام کرتا ہے -یہ بات ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر نفیس صادق نے ایک پریس ریلیز میں بتائی-انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں تمام سہولیات نفع نقصان کے بغیر فراہم کی جا رہی ہیں اس لئے یہاں مریضوں کو نجی ہسپتالوں کی نسبت انتہائی کم اخراجات اٹھانے پڑھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دوسرے بڑے شہروں سے بھی مریض علاج کے لئے آ رہے ہیں -انہو ں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کی ذاتی دلچسپی سے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ جدید طبی مشینری اور سامان بھی خریدا جا رہا ہے جس سے ہسپتال کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو گا -ایڈمنسٹریٹر ہسپتال نفیس صادق نے بتایا کہ جون کے مہینے میں ہسپتال کو 22لاکھ60ہزار روپے کی آمدن ہوئی جبکہ اخراجات 21لاکھ 17ہزار رہے جن میں 13لاکھ 11ہزار روپے عملے کی تنخواہوں کے ہیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں