خواتین پولنگ اسٹاف بھی رات پولنگ اسٹیشن پر قیام کا پابند

ساہیوال(ایس این این) محکمہ تعلیم پنجاب نے الیکشن کمیشن پاکستان کی ہدایت پر خواتین سمیت تمام پولنگ سٹاف کو متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر قیام کرنے کی ہدایت جاری کر دیں. تمام خواتین پریزائیڈنگ آفیسرز بھی ان انتخابات میں ایک دن قبل پولنگ اسٹیشن پہنچیں گی اور رات وہیں قیام کریں گی. اس ضمن میں متعلقہ سکول یاادارہ ان کی رہائش اور قیام کے انتظامات کرے گا. محکمہ تعلیم نے اس سلسے میں باقاعدہ نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں