نواز شریف کے استقبال کے لیے صرف 10 ہزار لوگ آئے: نگران وزیر اعلیٰ

لاہور(ایس این این) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہاہے کہ نوازشریف کے استقبال پر لاکھوں نہیں 10 ہزار لوگ تھے۔ شہبازشریف کاجلوس جہاں تک جاسکتا تھا گیا۔انھوں نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگومیں کہاکہ 13جولائی کوصورتحال اتنی ڈرامائی نہیں تھی،جتنی پیش کی جارہی ہے۔نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ مت بھولیں نوازشریف کوعدالت سے سزاہوئی جس کانفاذ ریاست کی ذمے داری ہوتی ہے،وہ ان کے سپورٹرز کو ایرپورٹ کے اندرجانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ میڈیا کوستائش کرنی چاہیے وہ دن بڑے حادثے کے بغیرامن سے گزرگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں