شیخوپورہ، امام مسجد کا 10 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد

شیخوپورہ (ایس این این) شیخوپورہ کے علاقے جنڈیالہ شیر خان میں واقع مسجد شیر ﺧﺎﻥ میں امام مسجد اور اسکے دیگر ساتھیوں نے دس سالہ بچے کو شدید بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق ذوہیب نامی بچے مسجد کے گلے سے کچھ رقم چرائی تھی جس پر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا. ذوہیب نامی بچہ جو اسی مسجد میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرتا تھا اسے چوری کے جرم میں مسجد کے صحن میں اُلٹا لٹا کر پہلے برہنہ کیا گیا پھر ڈنڈوں ، ہنٹر لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کیا گیا جس سے اس کی پیٹھ کی جلد ادھڑ گئی ۔ تشدد کا سلسلہ آدھ گھنٹا تک جاری رہابچے کے بے ہوش ہونے پر مسجد کی انتظامیہ اور امام مسجد مسجد کو تالا لگا کر فرار ہو گئے.ذرائع کے مطابق بچے کے اہلِ خانہ مالی طور پر بہت کمزور ہیں اسکا والد اینٹوں کے بھٹے میں ملازم ہے ۔ گھرمیں دو وقت کی روٹی مشکل سے پوری ہوتی ہے ، نہ بجلی میسر ہے نہ پینے کا صاف پانی ۔متاثرہ بچے کا والد شکایت لے کر تھانہ صدرگیا تو ﻣﺤﺮﺭ نے چور کا باپ کہ کر اسے دھکےدیکر باہر ﻧﮑﺎﻝ ﺩیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں