راولپنڈی(ایس این این ) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کادورہ کیا جہاں انھیں الیکشن کمیشن سے معاونت کے سلسلہ میں کی جانے والے انتظامات کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آزادانہ،منصفانہ، شفاف انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کو معاونت کے پلان سے آگاہ کیا گیا اور شفا ف انعقاد سے متعلق تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے اندررہتے ہوئے معاونت کرے گی جب کہ انہوں نے ہدایات دیں کہ الیکشن قوانین اورمینڈیٹ کے مطابق معاونت کی جائے اور عوام کو جمہوری حق کے استعمال کے لئے محفوظ ماحول یقینی بنایاجائے۔
