سپریم کورٹ کی جانب سےرائے حسن نواز کی نااہلی کا فیصلہ برقرار

ساہیوال(ایس این این ) این اے 149سے پی ٹی آئی کے رہنما اور پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے سابق صدر رائے حسن نواز خاں کی نااہلی کے خلاف کی گئی اپیل سپریم کورٹ نے خارج کردی. سابق ایم این اے و سابق صدر وسطی پنجاب پی ٹی آئی رائے حسن نواز خاں نے اپنی نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی. جسٹس عظمت سعید شیخ نے ان کی اپیل پرریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 5 رکنی بنچ نے صادق اور امین نہ ہونے پر پہلے ہی فیصلہ دے دیا ہے. ایسا نہیں ہو سکتا کہ کوئی کہے میں نے اب توبہ کر لی ہے تو فیصلہ بدل دیا جائے. اس کیس میں واضح طور پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے. واضح رہے کہ این اے 149 سے رائے‌حسن نواز کے بھتیجے رائے مرتضی اقبال اس وقت قومی و صوبائی نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں