عوام نے مسلم لیگ (ن) کو مستردکردیا : چوہدری نوریز شکور

ساہیوال (ایس این این )تحریک انصاف کے امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے147وسابق وفاقی وزیرچوہدری نوریز شکور نے کہا ہے کہ عوام نے مسلم (ن) کو مستردکردیا ہے،25جولائی کو ووٹربلے پر مہرلگاکر پی ٹی آئی کو کامیاب کروائیں گے ۔ وہ بدھ کو مقامی مارکی میں امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 197شیخ محمد چوہان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ 10سالہ بیماری کے باعث عوام کی خدمت سے قاصررہالیکن میرابیٹا عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہوتا رہا ۔اب اللہ تعالیٰ نے صحت دی ہے تو دوبارہ حلقہ میں جانے پر عوام شکراداکررہے ہیں ۔آج کا ووٹر پڑھالکھا ہے عمران خان نے عوام کوشعوردینے میں بنیاد کردارکیایہی وجہ ہے کہ آج ہر گلی محلہ چاہے وہ شہر ہویاگاؤں لوگ حکمرانوں سے ان کی سابقہ کارکردگی کا پوچھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب اقتدارملایہاں کے باسیوں کی صحیح معنوں میں خدمت کی ،بچوں کو جدیدواعلیٰ تعلیم کیلئے کامسٹیس یونیورسٹی کا قیا م عمل میں لایاگیا اس کے علاوہ بے شمارترقیاتی کام بھی کروائے جس سے عوام کا معیارزندگی بلند ہوا۔صحافیوں کے سوالات کے جواب میں ان کا کہناتھاکہ اب بھی اگراللہ نے عزت بخشی تو عوام کی خدمت کیلئے دن رات محنت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں