پاک پتن، این اے 145 میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کا اتحاد

پاک پتن(ایس این این) ین اے 145 کی سیاست میں ن لیگ کیلئے بڑا جھٹکا ، پی پی 191 کے لیگی ٹکٹ ہولڈرنے قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مشترکہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ،ن لیگ کے پی پی 191 سے امیدوار حیات مانیکا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد ہیں-پاکپتن میں مسلم لیگ ن کے سابق وزیر میاں عطاءمانیکا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مسلم لیگ ن کی صورتحال این اے 145 میں بہت مضبوط تھی مگر ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم سے اب صورتحال بہتر نہ ہے۔
دو مرتبہ کے سابق ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر کو ٹکٹ نہ دینا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ ایناے کی سیٹ پر میاں احمد رضا مانیکا کو ٹکٹ دیا گیا جو کہ فیصلہ انتہائی غیر مناسب ہے ان کے چھوٹے بھائی میاں فاروق مانیکا پی پی 191 سے آزاد الیکشن لڑرہے تھے۔مجھے یقین دلوایا گیا تھا کہ فاروق مانیکا میرے بیٹے حیات مانیکا کے حق میں دستبردار ہو جائیں گے مگر ایسا نہیں ہوا۔دونوں بھائیوں نے مل کر کمپین شروع کردی جس پر ہم نے پی ٹی آئی کے این اے 145 سے ٹکٹ ہولڈر پیر محمد شاہ کھگہ کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے پیرمحمد شاہ کھگہ ہمیں ووٹ دیں گے ہم انہیں ووٹ دیں گے۔
مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی سےامیدوار احمد رضا مانیکا نے اپنے بھائی فاروق مانیکا کو حیات کے مقابلہ میں الیکشن سے دستبردار کرنا تھا جو نہ کرنے پر اختلاف ہوا۔میاں حیات مانیکا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد ہیں اور اپنے باپ سابق وزیر میاں عطاءمحمد خاں مانیکا کی جگہ پی پی 191 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں