راولپنڈی(ایس این این) نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ دینے والے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف مزید 2 ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت چاہے تو میرا ٹرانسفر کردے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف مزید 2 ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کرلی۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک خط اسلام آباد ہائی کورٹ ارسال کیا تھا جو ہائی کورٹ کو موصول ہوگیا ہے۔
خط میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا ہے کہ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کرچکا ہوں اور اب العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت نہیں کرسکتا ہائی کورٹ چاہے تو مجھے ٹرانسفر کردے۔
