ساہیوال (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواراین اے 147 راناعامرشہزاد طاہر نے کہاہے کہ ساہیوال میری دھرتی ماں کی طرح ہے میں نے بطور تحصیل ناظم بھی شہر اوردیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کوترجیح دی اورشہریوں کی مشاورت سے کام کرائے۔ اب بھی اگرعوام نے مجھے موقع دیا تومنتخب ہوکر شہراوردیہاتوں کے تمام ترقیاتی کاموں کوترجیحی بنیادوں پر کریں گے اورشہریوں کے مسائل بھی حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کرداراداکرینگے۔ وہ یہاں ریلوے روڈ پرمقامی ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہراور دیہاتوں کی متعدد سڑکیں اب بھی ٹوٹی پھوٹی ہیں شہراوردیہاتوں میں پینے کے صاف پانی کااہم مسئلہ ہے۔ واٹرفلٹریشن پلانٹ بہت کم تعداد میں نصب ہیں اگر میں شہراورعوام کیلئے بہترہوں تواللہ تعالیٰ مجھے کامیاب کرے۔ میں نے ساہیوال شہر اور دیہاتوں کی ترقی کیلئے پلان بنایاہے۔ روزگار کے مواقع کیلئے پلان ہے۔ انشاء اللہ منتخب ہوکر بیروزگاروں کوروزگار کی فراہمی اور شہر کی ترقی کیلئے کام کرینگے۔
