ساہیوال (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے علماء ومشائخ ونگ اورتنظیمی عہدیداران نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواراین اے 147 چوہدری نوریزشکور خاں اورپی پی 197 کے امیدوارحاجی شیخ محمدچوہان کی حمایت کااعلان کردیا۔ یہ اعلان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی قائدچوہدری پرویزالٰہی کی ہدایت پرعلما ء مشائخ ونگ پنجاب کے صدر قاری اللہ یار گڈگور‘ مسلم لیگ (ق) کے ضلعی صدر ملک حق نواز سنگلہ نے اپنے دیگر ساتھیوں مہرندیم بگھیانہ ایڈووکیٹ‘جاوید بھونانہ‘ رائے عابد‘عابدکڑیانہ‘ ناصرسنگلہ‘آصف جٹ‘ عابدرضا ڈھڈی‘خالدگجر‘ ڈاکٹرقبال حسین بھونانہ و دیگر کے ہمراہ سمال انڈسٹریز اسٹیٹ میں شیخ شاہد حمید کی فیکٹری میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پر چوہدری نوریزشکور خاں اورحاجی شیخ محمدچوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خاں کی 22 سالہ جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ میاں نوازشریف پر عدالت میں کرپشن ثابت ہوچکی ہے اوروہ جیل میں ہیں اب ہمیں عمران خاں کو وزیراعظم بنانے کیلئے انتخابی مہم بھرپورطریقہ سے چلاکر تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنائیں اورالیکشن کے روز صبح جلد ی سے پولنگ اسٹیشن پرپہنچ کر ووٹ کاسٹ کریں۔ تقریب سے شیخ شاہدحمید‘ قاری اللہ یارگڈگوراورملک حق نوازسنگلہ نے بھی خطاب کیا ا ور کہا کہ وہ عمرا ن خاں کے ساتھ ہیں اوراس کی کامیابی کویقینی بنانے کیلئے اپنا کردارادا کررہے ہیں۔
