ساہیوال (بیورورپورٹ)محکمہ زراعت ساہیوال نے کسانوں کو معیاری کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جعلی کھادوں کے قلع قمع کیلئے خصوصی مہم شروع کی ہے جس کے تحت 5ڈیلروں کو جرمانے کر کے انہیں وارننگ دی گئی۔یہ بات ڈائریکٹر زراعت محمد فاروق جاوید نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔انہو ں نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر چیچہ وطنی اظہر فاروق بھٹہ نے خصوصی مہم کے دوران کھاد ڈیلروں کو 25ہزا ر روپے جرمانہ کیا جن میں الفرید کھاد ڈیلر اڈاکمادن10ہزار روپے‘ملک فرید کھاد ڈیلر اڈاداد فتیانہ 5ہزار روپے،السعید کارپوریشن اڈا داد فتیانہ 5ہزار روپے اور بٹ زرعی کارپوریشن اڈا چک 6/11-Lچیچہ وطنی 5ہزار روپے شامل ہیں جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساہیوال چوہدری کلیم نثار نے اڈا کوٹ دیوا مل میں کھاد ڈیلر علی احمد کو مہنگی کھاد فروخت کرنے پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد فاروق جاوید نے کہا کہ معیاری کھاد کی فراہمی کے لئے یہ مہم جاری رہے گی تا کہ کسانوں کو مالی نقصان سے بچایا جا سکے او رملک کی زرعی پیداوار میں اضافہ ہو۔انہو ں نے مزید بتایا کہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف بھی کسانوں میں قریبی رابطہ رکھے ہوئے ہے اور انہیں فصلوں کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے مفید مشورے دینے کے ساتھ ساتھ انہیں معیاری بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
