ساہیوال، 3 بسوں اور موٹر سائیکل سوار کو لوٹ لیا گیا

ساہیوال ایس این این )ڈکیتی کی دومختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نے 3بسوں کے مسافروں اورموٹرسائیکل سوار کولوٹ لیا۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گاؤں 118/9-L خواجہ عارف کے قریب ہوئی یہاں لاہورجانیوالی بس نمبری 6767/LES کورات تین بجے 8 نامعلوم ملزمان نے سڑک پر لکڑیاں پھینک کر روک لیااور رفائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلادیااورپیچھے سے آنے والی بس نمبری 5633/LES گجرطیارہ اور بس نمبری 2197/LES المدینہ کوچ کواسلحہ کے زور پر روک لیااور تین مسلح ملزمان باری باری بسوں میں سوارہوکر نقدی اور موبائل فون کل مالیتی تین لاکھ 97ہزارروپے لوٹ کرفرارہوگئے۔ دوسری واردات جھال روڈ پررات کے وقت ہوئی یہاں تین نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان آئے اور دکان کریانہ میں اعجازعلی سے اسلحہ کے زورپر نقدی و موبائل فون کل مالیتی 15ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں