ساہیوال(بیورورپورٹ) تیزرفتار ٹریکٹرٹرالی نے 5سالہ بچی کوکچل دیا۔ بچی موقع پر ہی جاں بحق۔ تفصیلا ت کے مطابق ساہیوال پاکپتن روڈ بائی پاس پررحمن سٹی کے قریب پانچ سالہ بچی فاطمہ جاوید سڑک کنارے کھیل رہی تھی کہ تیزرفتار ٹریکٹرٹرالی کے ڈرائیور نے لاپرواہی اورغفلت سے چلاتے ہوئے اسے کچل دیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس مصرو ف تفتیش ہے۔
