ساہیوال(بیورورپورٹ) ڈکیتی کی تین مختلف وارداتیں‘ نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل‘نقدی‘موبائل فون اور تین گائیں وبھینسیں لے اڑے۔ پہلی واردات نواحی گاؤں 90/6-Rمیں ہوئی۔یہاں محمدکاشف اپنی موٹرسائیکل نمبری 7790/SLO پرمائی والی مسجد سے واپس گھرجارہاتھا کہ راستے میں تین نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیااورموٹرسائیکل‘ نقدی‘وموبائل فون چھین کر فرارہوگئے۔ دوسری واردات گلستان کالونی میں یہاں محمدعباس اپنے عزیز سلمان حیدر کے ہمراہ بازار سے واپس موٹرسائیکل پرجارہے تھے کہ راستے میں دونامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر تین موبائل فون اورقومی شناختی کارڈ وغیرہ چھین کرفرارہوگئے۔ تیسری واردات 93/9-Lمیں ہوئی۔یہاں غلام مجتبیٰ وغیرہ چھ ملزمان رات کے وقت علی گوہر کے احاطہ مویشیاں کی دیوار پھلانگ کر احاطہ میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر علی گوہر کو یرغمال بنالیااورتین گائیں اوربھینسیں مالیتی پانچ لاکھ روپے لیکر فرارہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔
