ساہیوال(بیورورپورٹ)گھریلو لڑائی جھگڑے پر بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کردیا‘ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 68/4-Rمیں بہن بھائی اصغر اور اقصیٰ گھرمیں جھگڑ پڑے جس پر اصغر طیش میں آگیا اوربہن کو گولی مار کر قتل کرکے فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔
