ماسکو(ایس این این) فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں فرانس نے 2 کے مقابلے میں 4 گول سے کروشیا کو شکست دے کر عالمی چیمپئین کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا. ماسکو میں کھیلے جانے والے اس فائنل میچ میں عالمی سطح پر فرانس کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا. فرانس نے کروشیا کو 2 گول کے مارجن سے شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا. مجموعی طور پر فرانس نے دوسری بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے.
