راولپنڈی (ویب نیوز) اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو عارضی قید نمبرز الاٹ کردیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کو عارضی قیدی نمبر 3421اور مریم نواز کو 3422 الاٹ کیا گیا ہے۔ نواز شریف کو سیل نمبر 11 میں قید رکھا گیا ہے۔ جہاں اس سے قبل سابق وزراءاعظم یوسف رضا گیلانی اور چودھری شجاعت قید رہ چکے ہیں۔ جبکہ مریم نواز کو خواتین کی بیرکس میں قید رکھا گیا ہے۔
