پی پی 199، سید ثاقب کرمانی کی جانب سے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

ساہیوال (بیور ورپورٹ)معروف سیاسی شخصیت سید ثاقب کرمانی نے اپنے خاندان اور دیگر ساتھیوں سمیت این اے 148کے امیدوار ملک محمد یار ڈھکو اور پی پی 199 کے امیدوار مہر ارشاد کاٹھیا کی مکمل حمایت کا اعلان کیاہے۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ شام سیدن شاہ میں باقاعدہ ایک جلسہ میں کیاہے جس کے بعد ویسٹ ریجن پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل فیض اللہ کموکا نے انہیں پاکستان تحریک انصاف تحصیل ساہیوال کا صدر بنادیا ہے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری میاں نویدا سلم نے ایک ملاقات میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ سید ثاقب کرمانی کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے دونوں امیدواروں کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے اور حلقے میں صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی ہے۔ سید ثاقب کرمانی نے کہاہے کہ عمران خان ہی و ہ واحد لیڈر ہے جو ملک وقوم کو مشکل حالات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتاہے ہمیں اپنے تمام اختلافات پس پشت ڈال کر صرف عمران خان کا ساتھ دینا چاہیے کیونکہ عمران خان ہی سچا اور ایماندار لیڈر ہے۔ اس سے پہلے چوہدری افضل بریار چیئرمین یونین کونسل سمیت متعد د شخصیات نے دونوں امیدواروں کی بھی حمایت کا اعلان کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں