نواز شریف اور مریم کو جیل میں بی کلاس مل گئی

راولپنڈی (ایس این این) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی۔جیل مینول کےمطابق بی کلاس میں ٹیلی وژن، اخبار اور بیڈ کی سہولت دی جاتی ہے۔ اٹیچ باتھ روم، پنکھا اور ایک مشقتی بھی ملتاہے۔اس سے قبل اڈیالہ جیل میں میڈیکل ٹیم نے نواز شریف اور مریم نواز کا میڈیکل چیک اپ کیا اور دونوں کو صحت مند قرار دے دیا ۔ ادھر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جیل میں بہتر کلاس کے لئے عدالت کی اجازت درکار ہوگی۔ مریم کو بہتر کلاس کا استحقاق نہیں ۔ وہ کبھی سرکاری عہدے پر نہیں رہیں۔انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ وہ6 لاکھ سالانہ ٹیکس ادا کرتی ہیں۔نواز شریف اور مریم نے آج صبح فجر کی نماز ادا کی اس کے بعد جیل حکام کی جانب سے انھیں انڈا ، پراٹھا اور چائے کی پیش کش کی گئی تا ہم انھوں نے صرف چائے پی.

اپنا تبصرہ بھیجیں