ساہیوال، چوری کی وارداتوں میں موٹر سائیکل، بیٹریاں چوری

ساہیوال (بیورورپورٹ)چوری کی دومختلف وارداتو ں میں موٹرسائیکل‘ اے سی اور بیٹریاں چراکرلے گئے۔ چوری کی واردات موکل کالونی میں ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے محمدادریس کی موٹرسائیکل نمبری 3310/SLLمالیتی 30ہزار روپے بنک کے باہر سے چراکرلے گئے۔ 94/6Rمیں نامعلوم ملزمان نے رانا ضیاء اللہ خان کے گھر سے اے سی‘ بیٹریاں 2اورکپڑے وغیرہ کل مالیتی 1لاکھ 80ہزار روپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں