شہباز شریف کی جانب سے لانگ مارچ کی کال کا امکان

لاہور(ایس این این) نواز شریف کی گرفتاری کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے راولپنڈی تک لانگ مارچ کرنے کا قوی امکان ہے. ذرائع کے مطابق نواز شریف کی براہ راست اسلام آباد منتقلی کے بعد شہباز شریف نے راولپنڈی تک لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے. دوسری جانب نیب عدالت کی خصوصی سماعت کے دوران تھوڑی دیر قبل نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں قید کرنے کے وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں. سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مریم نواز اور نواز شریف کو عدالت میں بلوانے کی بجائے وارنٹ ایک مجسٹریٹ کے حوالے کیا گیا ہے جو جیل میں اس پر عملدرامد کروائے گا. ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے قریبی دوستوں کے مطابق امکان یہی ہے کہ شہباز شریف لانگ مارچ کی کال دیں گے. اس بنا پر نواز شریف کی اسلام آباد منتقلی کے باوجود لاہور میں‌ہونے والی ریلی منتشر نہیں کی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں