لاہور(ایس این این) نیب ٹیم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا.نواز شریف آج شام اپنی صاحبزادی کے ہمراہ لندن سے لاہور پہنچے تھے. اس موقع پر نیب ٹیم نے انھیں آمدن سے زائد اثاثوں کی بنیاد پر دئیے جانے والے عدالتی فیصلے کے تحت گرفتار کیا. میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کو گاڑی کے ذریعے ٹرمینل تک لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم نواز شریف نے انکار کر دیا اور اپنی بیٹی کے ہمراہ پیدل ٹرمینل تک پہنچے. نیب ٹیم نے ان کے پاسپورٹس ضبط کر لیے اور انھیں خصوصی طیارے میں بٹھا دیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق اس خصوصی طیارے کے ذریعے انھیں اسلام آباد پہنچایا جائے گا جہاں سے انھیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا. یاد رہے نواز شریف کو احتساب عدالت نے 10 سال کی قید سنائی تھی جب کہ ان کی بیٹی کو مجموعی طور پر 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی. ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ پر نواز شریف کی ملاقات ان کی والدہ سے کروائی جا سکتی ہے.جیل منتقل کرنے سے قبل دونوںکا طبی معائنہ بھی کیا جائے گا.
