لاہور، نواز شریف اور مریم نواز کی پروازلاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی

لاہور(ایس این این ) نواز شریف کو لندن سے لاہور لانے والی پرواز ائیر پورٹ پر لینڈ کر چکی ہے. اس موقع پر ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں. ائیرپورٹ کے باہر مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی بھاری تعداد نواز شریف کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود ہے. نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو لاہور ائیرپورٹ پر گرفتار کر کے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا. شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کے کارکن ائیرپورٹ کے باہر موجود ہیں. ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز اور لاہور پولیس کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے موجود ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں