ساہیوال، 25 جولائی لٹیروں کے احتساب کا دن ہے: نوریز شکور

ساہیوال (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار این اے 147چوہدری نوریز شکور خان اور پی پی 197کے امیدوار حاجی شیخ محمدچوہان نے کہاہے کہ عمران خان کی 22سالہ جدوجہد کے بعد اب نتیجہ حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ عمران خان نے نوازشریف کو چور ثابت کردیاہے۔25جولائی ان لٹیروں کے حساب کا دن ہے اب عوام کو چاہئے کہ وہ ابھی سے تیار ی شروع کردیں اور25جولائی کو بلے پر مہر لگا کر چوروں لٹیروں سے نجات حاصل کرکے ملکی ترقی اور عوام کو خوشحال کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔ وہ یہاں محلہ فرید گنج میں انتخابی کارنر میٹنگ میں عوام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر شیخ شاہد حمید‘شیخ محمدعثمان‘ حیدر شاہ‘ شیخ نعمان آصف‘رانا عامر ایڈووکیٹ اوردیگر افراد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے تعلیم اورصحت میں تباہی کردی ہے‘ملک میں مہنگائی عروج پر ہے‘ ڈالر 130روپے کا ہونے سے ملک میں مہنگائی عروج پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے دس سال عوام کی پرواہ نہیں کی اب ووٹ لینے کیلئے معافیاں مانگ رہے ہیں لیکن اب عوام انہیں معافی ہرگز نہ دیں اور ملک سے کرپشن کے خاتمے‘اداروں کے نظام کو درست کرنے‘پاک فوج کی عزت اور سستے انصاف کیلئے 25جولائی کو بلے پر مہرلگاکر تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں