ساہیوال، خاوند سے جھگڑا، نوجوان خاتون نے خودکشی کر لی

ساہیوال(ایس این این ) نواحی چک 110/9.Lمیں گھریلو تنا زعہ پر ایک 20سالہ شادی شدہ لڑکی کشور بی بی نے زہر پی کر خود کشی کر لی
تفصیل کے مطابق نواحٰی چک 110/9.L کے محمد یٰسین کی نوجوان بیوی کشور بی بی کا گھریلو مسئلہ پر خا وند سے جھگڑا ہو گیا جس پر محمد یٰسین نے سر زنش کی اور ڈانٹ پلا دی . دل برداشتہ ہو کر کشور بی بی نے زہر پی لیا اور بے ہوش ہو گئی ۔اسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں