لندن، شہری کو مکا مارنے پر نواز شریف کا نواسا گرفتار

لندن(ایس این این ) لندن میں نواز شریف کی رہائش کے باہر پاکستانیوں کی جانب سے مظاہرے کے دوران نواز شریف کے نواسے نے اپنے دوست کی مدد سے ایک شخص پر مکوں کی برسات کر ڈالی. پولیس نے متاثرہ شخص کی شکایت پر جنید صفدر کو گرفتار کر لیا. ذرائع کے مطابق نواز شریف کی پاکستان روانگی سے قبل لندن میں مقیم پاکستانیوں نے نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہر کیا. جنید صفدر کے مطابق مظاہرین میں سے ایک نے ان کے منہ پر تھوکنے کی کوشش کی اور انھیں گالیاں دیں جس کے جواب میں انھوں نے مذکورہ شخص کو مکا مارا. پولیس نے جنید صفدر کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں