عام انتخابات، 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(ویب نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے موقع پر 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ووٹرز کی سہولت اور بہتر ٹرن آؤٹ‌کے لیے ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی تا کہ ووٹرز کو سہولت ہو۔پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوگا اور یہ شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ووٹنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے کے اضافے کا مقصد انتخابی عمل میں عوام کی زیادہ شرکت یقینی بنانا ہے۔الیکشن ایکٹ کے تحت پولنگ کے دن مخصوص حالات میں الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ایک یا زائد پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا وقت بڑھا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں