ساہیوال، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا عمل تیز

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو کی خصوصی ہدایت پر الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی تیز کر دی گئی ہے اور الیکشن کمیشن کی طرف سے مقررہ کردہ مانیٹرنگ افسران تمام حلقوں میں چیکنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں ضابطہ اخلاق کے خلاف پوسٹرز اور بینرز کی تنصیب‘لاؤڈ سپیکر کا استعمال اور کارنر میٹنگز میں اسلحہ کی نمائش کی نشاندہی شامل ہے۔ضلعی انتظامیہ کے فوکل پرسن ذیشان الحق کے مطابق چک نمبر 75/5-L،84/5-Lاور بونگہ حیات روڈ پر بڑے سائز کے تمام بینرز اتاردیئے گئے جبکہ حلقہ پی پی 200میں چک نمبر146/9-L،150/9-L،178/9-Lاور 160/9-Lمیں بڑے سائز کے بینرز اور پوسٹرز اتارے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے تمام مانیٹرنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھیں اور خلاف ورزی کی فوری اطلاع کنٹرول روم کو دیں تا کہ کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔مانیٹرنگ افسران کی نشاندہی پر چیچہ وطنی شہر میں حلقہ پی پی 201میں امیدواروں رائے علی مرتضی اور محمد حنیف جٹ کے بینرز اور پوسٹرز بھی اتارے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں