ساہیوال، 2 سالہ بچے کا قتل، ماں سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ

ساہیوال (بیورورپورٹ)2سالہ بچے کوقتل کرنے کے الزام میں ماں سمیت4افراد کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق نورشاہ کے رہائشی ظفر اقبال کی بیوی ریحانہ بی بی اس کے دو سالہ بیٹے کے ساتھ دودھ لینے کیلئے گئی واپسی پر بچہ اس کے پاس نہ تھا ، تلاش پر بچے کی لاش قریبی کھیتوں سے مل گئی جسے گلا دباکر قتل کیاگیا۔ ریحانہ بی بی کے ایک ملزم گجری نامی کیساتھ ناجائز تعلقات تھے اور وہ اسکے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی .ظفر اقبال نے اپنی بیوی کو سمجھایا تھا جس پر ریحانہ نے مبینہ طور پردیگر ملزمان کیساتھ مل کر بیٹے کو قتل کردیا۔ پولیس نے 4ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں