ناجائز تعلقات کا شاخسانہ‘ 17سالہ لڑکی قتل

ساہیوال (بیورورپورٹ)ناجائز تعلقات کا شاخسانہ‘ مسلح ملزمان نے 17سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا‘ 2ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 71/5-Lمیں 17سالہ پروین بی بی کو اس کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پروین بی بی کے شبیر احمد کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ شبیر نے6ماہ قبل اسے اغواء کیا اور پنچائت کے ذریعے واپس کیا۔ گزشتہ رات 11بجے کے قریب شبیر احمد اور لیاقت‘ منظور احمد کے گھر میں داخل ہوئے اور پروین بی بی کو جگا کر اسے ساتھ لے جانے کی کوشش کی شور پر ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ذرائع نے مبینہ طورپر بتایاہے کہ پروین کو اسکے بھائی علی رضا نے اپنے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا اور شبیر وغیرہ کے خلاف مقدمہ قتل درج کرایاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں