ساہیوال، کمشنر فرح مسعود کا سول ہسپتال کا دورہ

ساہیوال (بیورورپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈاکٹر فرح مسعود کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ‘مریضوں کو علاج معالجے کیلئے فراہم کی گئی طبی سہولیات او رادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔مریضوں سے بات چیت اور ایم ایس کو مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صادق سلیم‘پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ڈاکٹر ارشد قریشی اور ایم ایس ڈاکٹر اعجاز حیدر بھی انکے ہمراہ تھے۔کمشنر نے نیورو اور آرتھو کے او پی ڈی وارڈز‘ایمرجنسی وارڈ‘لیبارٹری‘شعبہ ایکسرے،سی ٹی سکین اور میڈیکل وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں داخل مریضوں سے بات چیت کی۔انہو ں نے لیبارٹری میں ہونیوالے مختلف میڈیکل ٹیسٹوں کے بارے میں دریافت کیا جس پر انچارج ڈاکٹر مریم رفیع نے بتایا کہ لیبارٹری میں روزانہ 200سے300تک کے مریضوں کے مختلف ٹیسٹ ہوتے ہیں جبکہ ہسپتال میں بلڈ بنک کی سہولت بھی میسر ہے۔کمشنر نے ایمرجنسی میں مریضوں کو تمام ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانیکی بھی سختی سے ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں