چیچہ وطنی، 98 بارہ ایل کے راجا مختار کی جانب سے رائے گروپ کی حمایت

چیچہ وطنی (محمّد اویس سکندر سے) چک نمبر 98 بارہ ایل سے راجا مختار حسین نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارن قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں راۓ محمّد مرتضیٰ اقبال حلقہ این اے 149 اور اور ملک نعمان احمد لنگڑیال حلقہ پی پی 202 کی حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف کی حمایت حقیقی تبدیلی کیلئے کر رہے ہیں .راۓ مرتضیٰ اقبال نے شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ انشاءاللہ حقیقی تبدیلی عمران خان کی قیادت میں ہی آئے گی. اس موقع پر راجا نذر عباس، راجا نثار عباس ، انجینیئر راجا غلام عباس اور انجینیئر راجا بابر نقی سمیت گاؤں کے سینکڑوں افراد بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں