نواز شریف کے ہمراہ 60 غیر ملکی صحافی بھی آئیں گے

لاہور(ایس این این ) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز سمیت دیگر پارٹی رہنما کل رات لندن سے ابوظہبی پہنچیں گے جس کے لیے لندن سے 12 جولائی کو آنے والے طیارے ای وائے 18 میں بکنگ کروائی گئی ہے۔نواز شریف اور مریم نواز کی پرواز 13 جولائی کی صبح سات بجے لندن سے ابوظہبی پہنچے گی جہاں سات گھنٹے کا قیام متوقع ہے۔ ابوظہبی سے لاہور آنے والے طیارے میں 305 مسافر ہوں گے جن میں 60 غیر ملکی صحافی بھی شامل ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کارکنوں کو نواز شریف کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچنے کا کہا ہے جب کہ لاہور پولیس نے سخت سیکیورٹی کے لیے پلان بھی ترتیب دے لیا ہے۔یاد رہے لاہورمیں جمعرات اور جمعے کو بارش کا امکان ہے. موسم کی خرابی اور حالات کے پیش نظر نواز شریف کی فلائیٹ کا رخ کسی دوسرے شہر کی جانب موڑا جا سکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں