ملک بھر کے بلدیاتی ادارے 25 جولائی تک معطل

اسلام آباد(ویب نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو 25جولائی تک معطل کر دیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہان کی معطلی کا اقدام الیکشن کوشفاف بنانے کے لیے کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھرکے تمام میئرز،ڈپٹی میئرز،چیئرمین وائس چیئرمین اور کنٹونمنٹ بورڈزکے سربراہان 25 جولائی تک معطل رہیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ میٹرو پولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیز، یونین کونسلز کے تمام عہدے دار بھی عام انتخابات تک معطل رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں