اے این پی جلسے میں دھماکہ، امیدوار صوبائی اسمبلی شہید

پشاور(ایس این این ) پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے جلسے کے دوران دھماکے میں اے این پی کے رہنما بشیر بلو کے صاحبزادے اور امیدوار صوبائی اسمبلی ہارون بلور شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا یکہ توت میں ہوا جس کے دوران ہارون بلو سمیت چار افراد شہید ہوئے. قبل ازیں ہارون بلور کے والد بشیر بلور کو2012 میں شہید کر دیا گیا تھا. ذرائع کے مطابق ہارون بلور کو دھمکیاں‌مل رہی تھیں.پولیس کے مطابق یہ دھماکہ خود کش تھا.دھماکے میں ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں