ساہیوال، گن پوائنٹ پر نقدی اور زیورات لوٹ لیے گئے

ساہیوال(بیورورپورٹ)4مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی اور طلائی زیورات چھین لئے‘مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق 63/5-Lکا رہائشی محمدیعقوب کے گھر رات کے وقت اشفاق وغیرہ دیوار پھلانگ کر زبردستی اندر داخل ہوئے اوراہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور گھر سے نقدی و طلائی زیورات وغیرہ کل مالیتی 2لاکھ 15ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں