پشاور(ایس این این ) پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے جلسے کے دوران دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا یکہ توت میں ہوا جس کے دوران چار افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ بشیر بلور کے بیٹے اور اے این پی کے امیدوار ہارون بلور سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں. دھماکہ اس وقت ہوا جب اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوران ہارون بلور سٹیج پر خطاب کے لیے جا رہے تھے.
