نور شاہ کے قریب 2 سالہ بچے کی نعش برآمد

ساہیوال(بیورورپورٹ)نورشاہ میں 2سالہ بچے کی نعش برآمد‘تفصیلات کے مطابق نورشاہ کے قریب ایک 2سالہ بچے کی نعش برآمد ہوئی ہے جسکی شناخت مانو کے نام سے ہوئی ہے اور 52/GDکا رہائشی بتایا جارہاہے۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بچے کا گلا دبا کر اسے نامعلوم ملزمان نے قتل کیا ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں