ساہیوال(بیورورپورٹ)مشکو ک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے پر ملزمان کی محافظ سکواڈ پر فائرنگ‘پولیس نے تعاقب کرکے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا‘ تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ساہیوال پاکپتن روڈپر موٹرسائیکل پر محافظ سکواڈ گشت کررہے تھے کہ سامنے سے 2موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد آرہے تھے کہ محافظ سکواڈ نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کی اور فرارہوگئے۔ خوش قسمتی سے محافظ اہلکار محفوظ رہے اور ریسکیو 15پر اطلاع دی۔وائرلیس چلنے پر ایلیٹ فورس اور متعلقہ پولیس نے دونوں ملزما ن کو گھیرے میں لیکر گرفتارکرلیا۔ پولیس ملزمان سے تفتیش کررہی ہے اہم انکشافات کی توقع ہے۔
