پاکستان میں مصنوعی دل لگانے کا تجربہ کامیاب

کراچی(ایس این این ) ملکی تاریخ میں پاکستان کے شعبہ طب نے اہم منزل طے کر لی.جی ہاں پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک مریضہ کو مصنوعی دل (مکینکل ہارٹ) لگانے کے لیے کیا گیا آپریشن کامیاب ہوگیا ہے۔ کراچی میں واقع قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں 62 سالہ خاتون نفیسہ میمن کو مکینکل ہارٹ لگایا گیا۔
ڈاکٹرز کی ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر پرویز نے کی جب کہ حساس نوعیت کے اس آپریشن میں حصہ لینے والی ماہرین کی ٹیم میں امریکی ڈاکٹرز بھی شامل تھے۔ آپریشن کی کامیابی کے بعد ڈاکٹرپرویز چوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی کی 62 سالہ نفیسہ میمن کو مکینکل ہارٹ لگایا گیا، مریضہ کا دل صرف 15 فیصد کام کررہا تھا، آپریشن تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے جاری رہا جو کامیاب رہا، ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کے بعد مریضہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اس آپریشن میں تقریباً 5 گھنٹے درکارہوتے ہیں، مکینکل ہارٹ لگنے کے بعد مریض ایک نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہوجاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں