ساہیوال(بیورورپورٹ) تیزرفتار مزداٹرک سامنے جانے والے کنٹینر سے ٹکراگیا‘29سالہ ڈرائیور جاں بحق‘تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر این ایل سی کے قریب ایک تیزرفتار مزدا ٹرک سامنے جانے والے کنٹینر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 29سالہ ڈرائیور ایوب موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو1122 موقع پر پہنچی لیکن طبی امداد سے قبل وہ جاں بحق ہوگیا۔
