آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

اسلام آباد(ویب نیوز) سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم کی منتقلی ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے جعلی بینک اکاؤنٹس سے فوائد حاصل کرنے کے الزام میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے تمام افراد کو 12 جولائی کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیا ہے۔عدالت نے چیئرمین نیب ،چیئرمین ایف بی آراورایس ای سی پی کو بھی نوٹسز جاری کئے جب کہ تمام افراد کی حاضری کویقینی بنانے کے لئے آئی جی سندھ کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں