ساہیوال، زمین کے تنازعے پر بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

ساہیوال (بیورورپورٹ) زمین کے تنازعہ پر بدبخت بیٹے نے ٹوکہ کے وارکرکے باپ کوقتل کردیا‘ ملزم فرار۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 86/6-R کے رہائشی بہادرخاں کااپنے بیٹے حنیف کے ساتھ زمین کاتنازعہ چل رہاتھا بہادرخاں نے زرعی قرضہ اتارنے کے لئے دوکنال اپنے بھتیجے فلک شیر کو50ہزارروپے میں فروخت کردی جس پر حنیف نے اپنے باپ کے ساتھ جھگڑاکیا اوراسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ گذشتہ رات حنیف دیوار پھلانگ کر گھرداخل ہوا اوراپنے باپ بہادرخاں پر سوتے میں ٹوکہ کے وارکرکے حملہ کردیا اوراسے زخمی کرکے فرارہوگیا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں