پی ٹی آئی کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں: نوریز شکور

ساہیوال(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار این اے 147چوہدری نوریز شکور خان اورPP197 کے امیدوار حاجی شیخ محمد چوہان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کررکھی ہیں تحریک انصاف نے عوام کے مسائل کو اجاگر کیا انتخابات قریب ہیں،عوام حقیقی نمائندوں کو پہچان کر ووٹ کی طاقت سے کامیاب کروائیں۔ انہوں نے کہاہے کہ پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی آواز بنی۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جس دن لوگ بیرون ممالک سے پاکستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے عمران خان کی کوششیں رنگ لانے والی ہیں اوروہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔انشاء اللہ آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔حاجی شیخ محمد چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی نمائندہ جماعت ہے تحریک انصاف نے ہمیشہ عوا م کی آواز کو بلند کیا۔عمران خان کا پیغام گھر گھر اور گلی گلی پہنچارہے ہیں۔پی ٹی آئی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کا میاب ہو کر لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرے گی انتخابات قریب ہیں۔عوام حقیقی نمائندوں کو پہچان کر ووٹ کی طاقت سے کامیاب کروائیں، تحریک انصاف نے عوام کے مسائل کو اجاگر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں